Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تبدیل کررہے ہیں، وزیر صحت پنجاب

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کے تدارک کیلئےتمام تروسائل بروئےکارلائےجارہے ہیں۔اگلےپندرہ روزمیں ڈینگی کے کیسزمیں واضح فرق لانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ڈینگی پر قابو پانے کیلئے نومبر کامہینہ انتہائی اہم ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا ہنگامی اجلاس ہواجس میں ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر صحت پنجاب کوڈینگی کے تدارک کیلئے انسدادی کارووائیوں،سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد،طبی سہولیات اور اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نےکہا کہ پنجاب میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئےحکمت عملی تبدیل کررہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے روزانہ کی بنیادپرطبی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیاجارہاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا کہ لاہورکی تمام یونین کونسلز میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کو تیزکرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ڈینگی پر قابوپانے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات کو محنت کرناہوگی۔ لاہورکی تمام ہاؤسنگ سائٹیز انسدادڈینگی میں ذمہ داری کامظاہرہ کر یں اور ڈینگی کے تدارک کیلئے اپنا کرداراداکریں ۔

Related posts

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کااعلان

ibrahim ibrahim

بلاول نے لاڑکانہ میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دے دیئے

Rauf ansari

کاکول اکیڈمی میں145 ویں پی ایم اے لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ

Rauf ansari

Leave a Comment