Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا اہم کردار ہے،مسیحی برادری کی وطن سے محبت ناقابل فراموش ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے آرچ بشپ لاہور سباسٹین فرانسس شا نےوفد کے ہمراہ ملاقات کی ،وفد میں فادر مشتاق پیارا، سسٹر ٹریسا یعقوب، سسٹر کلیئر یوسف اور عاشر جاوید شامل تھے ، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے،تمام اقلیتوں کی خوشیاں سانجھی ہیں،مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

آرچ بشپ لاہور سباسٹین فرانسس شا نے چوہدری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پہلی بار اقلیتوں کیلئے علیحدہ وزارت قائم کی،چوہدری پرویزالٰہی کے دور میں تمام مسیحی اداروں اور املاک کو واپس کیا گیا،چرچوں کی بحالی و مرمت کیلئے پنجاب کے بجٹ میں فنڈز مختص کیے۔

چوہدری پرویز الہی نے وفد کے ہمراہ کرسمس اور نئے سال کا کیک بھی کاٹا۔

Related posts

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی

Rauf ansari

افغان وزیرخارجہ کی سربراہی میں طالبان کا وفد کل پاکستان پہنچے گا

Hassaan Akif

Leave a Comment