Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آزاد عدلیہ کے فیصلوں نے دنیا میں پاکستان کا وقار ہمیشہ بلند کیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغاسے اوکاڑہ کی معروف سیاسی شخصیت سابق ایم این اے سید گلزار سبطین مرحوم کے بڑے بھائی سید گلزار حسنین اور بیٹے سید سلیمان حسنین نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری آزاد عدلیہ کے فیصلوں نے دنیا میں پاکستان کا وقار ہمیشہ بلند کیا ہے، خودمختار ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہوتے ہیں، معاشرے میں امن و امان اور ترقی کیلئے معاشی خوشحالی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کیے اور آزاد ریاست کو پروان چڑھنے میں معاون ثابت ہوئی، بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی سے ہی معاشرے میں جرائم کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے نظریہ ریاست پر عمل کر کے ہی کامیاب معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، آزادانہ اور شفاف الیکشن ہی معاشرے کی ترقی اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عام اور غریب آدمی کو بروقت بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

سید گلزار حسنین نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کی عوام سے محبت اور خدمت کے جذبے سے متاثرہو کر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ سید سلیمان حسنین نے بلدیاتی الیکشن پاکستان مسلم لیگ کی ٹکٹ پر لڑنے کا عزم کیا۔

Related posts

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

Rauf ansari

میاں چنوں میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوگئی

Rauf ansari

جہانگیر ترین گرو پ کے وفد کی پرویز الٰہی سے ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment