Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چہلم حضرت امام حسینؑ پر ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے لئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

وزارتِ داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت سے منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کیلیے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دی۔ سیکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پاک فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، پاک فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز کی بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دینگی، پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج سیلاب ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ چہلم کی سیکیورٹی کیلیے بھی اپنی خدمات دیں گے۔ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے تمام فورسز کا استعمال کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ میں قائم سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اور سکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا- چہلم کے جلوس، راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

Related posts

ظفروال، نالہ ڈیک کے دو مختلف مقامات سے اینٹی ٹینک مائن برآمد

Nehal qavi

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شہباز گل کی گرفتاری پر ہنگامی اجلاس طلب

Nehal qavi

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

Hassam alam

Leave a Comment