Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں حضرت امام حسینؑ اور کربلا کے دیگر شہدا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے


نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ اور کربلا معلیٰ کے دیگر شہدا کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں جلوس کی گزر گاہ پر موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

کربلا کے شہدا کے چہلم کے موقع پر ہفتہ کی رات ہی جلوس کی گزر گاہوں کو کنيٹنر لگا کر سيل کردیا گیا، جب کہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ رينجرز اور پوليس کے جوان جلوس کے راستوں پر تعينات ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ انٹیلی جینس اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر موبائل اور موٹرسائیکل سوار اہلکار گشت اور پکٹنگ بھی مضبوط کی جائے گی۔ آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جامع تلاشی کے دوران مساجد، امام بارگاہوں، شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں، صنعتی اور تجارتی زونز، عوامی مقامات اور اہم تنصیبات پر توجہ دی جائے۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا

ibrahim ibrahim

عمران صاحب! بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے

Hassam alam

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز بند کردی گئیں

Rauf ansari

Leave a Comment