Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جوڈیشل کمیشن کے رکن کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے رکن نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

سپریم کورٹ میں ججز تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس کے معاملے پر ممبر جوڈیشل کمیشن ایڈووکیٹ اختر حسین نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

ایڈووکیٹ اختر حسین نے خط میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم لازمی ہیں اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی سربراہی میں کمیٹی 4 ہفتے میں جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کرے۔

انہوں نے لکھا کہ 28 جولائی کے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ اور منٹس پبلک نہیں کیے جانے چاہیے تھے اور جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ذاتی اختلاف کی خبریں تشویشناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کا ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات روکنے کا حکم

چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ تمام ممبران کے تحفظات کو دور کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس سردار طارق، جسٹس سجاد علی شاہ اور اٹارنی جنرل کے خطوط پڑھے، اقلیتی ممبران کے کہنے پر جوڈیشل کمیشن اجلاس ختم نہیں کرنا چاہیے۔

اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کی مشاورت سے اجلاس میں فیصلے ہونے چاہئیں۔

Related posts

سوات ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

Zaib Ullah Khan

سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی

Rauf ansari

وزیر اعظم کو موصول دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھائیں گے، اسد عمر

Rauf ansari

Leave a Comment