Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے نئے کورٹ رومز کا افتتاح کردیا

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید کا کہنا ہے کہ وکلاء کے بغیر عدالت اور عدالت کے بغیر وکلاء نہیں چل سکتے۔ سچ تک رسائی حاصل کرنا وکیل اور جج دونوں کا ہدف ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشیدنئے کورٹ رومز کے افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب میں رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ، سیشن جج صوابی محمد رؤف خان، صدر ڈسٹرکٹ بار ملک دانیال خان، جنرل سیکرٹری طیب زمان سمیت ججز، انتظامیہ کے افسران سمیت وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر صوابی بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر نے کہا کہ بنچ اور بار انصاف کی گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں میں ہم اہنگی نہ ہو تو سائلین کو انصاف فراہم کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کے بغیر عدالت اور عدالت کے بغیر وکلاء نہیں چل سکتے، سچ تک رسائی حاصل کرنا وکیل اور جج دونوں کا ہدف ہے، جتنا قابل وکیل اور جتنا باصلاحیت جج ہوگا اتنا ہی ہدف تک پہنچنا اور لوگوں کو انصاف فراہم کرنا آسان ہوگا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ صوابی میں سول ججز کی کمی کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا۔ جلد ہی صوابی بار میں سولر سسٹم اور ڈیجٹل لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ صوابی کے وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Related posts

کراچی والوں کیلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کردی گئی

Hassam alam

ووٹرز ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں، راجا پرویزاشرف

Rauf ansari

بھارت سے فوری طور پر خوراک اور دیگر اشیا کی درآمد کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، دفتر خارجہ

Nehal qavi

Leave a Comment