Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار (ر) کو طلب کر لیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کوطلب کر لیا۔ سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم۔

پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں ہوا۔ کمیٹی رکن برجیس طاہر نے بتایا کہ ڈیم فنڈ سے متعلق اشتہارات پر 14 ارب خرچ ہوئے جبکہ 9 ارب اکھٹے ہوئے۔ کمیٹی کو یہ بتایا جائے کہ ڈیم فنڈ ڈیمز پر استعمال کیوں نہیں ہو رہا۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے کہا کہ ڈیم فنڈ سے متعلق انکوائری ہونی چاہیئے۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار متنازع ہیں۔ وہ بھی ڈیم فنڈ پر جوابدہ ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان ڈیم فنڈ کے معاملے پر غیر آئینی اسٹے آرڈرز کو دیکھ لیں۔ پی اے سی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ڈیم فنڈ پر بریفنگ کے لیے طلب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی بلا لیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ اعظم خان کو کسی بھی ائیرپورٹ سے بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔

پی اے سی اجلاس میں چیئرمین نیب آفاق سلطان نے شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے سوال کیا کہ مالم جبہ کیس کو کیوں بند کیا، کس چیئرمین نے کیا، جس پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بتایا کہ سابق چیئرمین جاوید اقبال کے دور میں مالم جبہ کیس بند ہوا۔

Related posts

وزیر اعظم کے جانے کا وقت آچکا ہے، مریم اورنگزیب

Hassaan Akif

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Nehal qavi

لمپی اسکن بیماری سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان پہنچ گئی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment