Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین سینٹ کا ایف سی ہیڈ کوارٹر نوشکی کا دورہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیئرمین سینٹ صادق اور چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ایف سی ہیڈ کوارٹر نوشکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل محمد وقاص علی نے انہیں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان چئیرمین سینیٹ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات و ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔ ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد نعیم گچکی نے انہیں ضلع کی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

نوشکی ہاوس میں صحافیوں اور ایف سی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجواور چیئرمین سینٹ صادق نے کہاکہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ہے۔ ہماری آبادی بکھری ہوئی ہے اس لئے ترقیاتی عمل میں زیادہ وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں سالانہ 70 ارب روپے ملتے ہیں جو ناکافی ہیں وزیر اعظم سے بلوچستان کے فنڈز میں اضافے کی درخواست کرچکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ماضی کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ہم ان کے ایسے منفی ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے۔

Related posts

عمران خان سازش کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

وزارت اطلاعات اور برطانوی ہائی کمیشن کے تحت نو ٹائم ٹو ڈائے کا پریمئیر

Rauf ansari

شہباز شریف دوبارہ کورونا وائرس کے شکار

Hassam alam

Leave a Comment