کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےہرنائی زلزلہ متاثرین کی امداداوربحالی سےمتعلق سمری منظورکرلی۔ زلزلے میں جاں بحق افرادکے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے ملیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےہرنائی زلزلہ متاثرین کی امداداور بحالی سےمتعلق سمری منظورکرلی ۔ زلزلے میں جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے 5, 5 لاکھ امداد کی منظوری دی گئی ہے جبکہ زخمیوں کیلئے 2،2 لاکھ روپے امداد دی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کل ہرنائی زلزلہ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں حلقہ کے ارکان اسمبلی اور متعلقہ اداروں کے افسران شرکت کرینگے ۔ اجلاس میں ہرنائی میں زلزلے سے ہونیوالے نقصانات اور بحالی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
