Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف کا سیالکوٹ چونڈاکےقریب چنوکی کادورہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ چونڈاکےقریب چنوکی کادورہ کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےگوجرانوالہ کورکی وکٹری شیلڈمشقوں کامشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کےقریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر گوجرانوالا لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف نے گوجرانوالا کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کاجائزہ لیا اور انہیں مشقوں کے مقاصد اور حکمت عملی اور پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی تربیت اور پروفیشنل مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی اور ان کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔میدان جنگ میں سخت اورحقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشقوں سےجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھاراورعزم بڑھتاہے۔مشقیں جدیدرجحانات اورنظریات کےربط میں کرداراداکرتی ہیں۔

Related posts

سانحہ سیالکوٹ: مولانا طارق جمیل کی ہاتھ جوڑ کر سری لنکن عوام سے معافی

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

ibrahim ibrahim

کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل2جولائی سے بارش برسائے گا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment