چلاس: خیبرپختونخواہ کا علاقہ اپر کوہستان لوٹرتھانے کے حدود میں شاہراہ قراقرم پر گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے بچہ سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔
خیبر پختون خواہ اپر کوہستان کا علاقہ لوٹر تھانے کے حدود میں شاہراہ قراقرم پر کار حادثے کی شکار ہوئی ہوکر کھائی میں جا گری۔افسوس ناک حادثے میں بچہ سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔جاں بحق افراد میں ایک بچہ، دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی میتوں کو لانے کے لیے چلاس سے ریسکیو دیامر کی ٹیمیں جائے حادثہ روانہ کردیا گیاجبکہ اپر کوہستان داسو ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئے ہیں،نعشوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔