دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز، وَیٹی کن سٹی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

نیویارک : دُنیا بھر کے مسیحی کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں۔ حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام کے یومِ ولادت پر تمام بڑے چھوٹے کلیسائی مراکز میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہزارہا مسیحی مغربی اردن میں بیت لحم کے مقام پر جمع ہیں۔ روایت کے مطابق یہاں حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام کا جنم ہوا تھا۔سینکڑوں مسیحی بیت لحم کے مرکزی چوک میں واقع گرجا گھر کے سامنے جمع ہوئے اور گرجا گھرں جا کر دعا مانگی۔

وَیٹی کن سٹی میں بھی مذہبی سروِس منعقد کی گئی جس کی قیادت کیتھولک کلیسا کے بیاسی سالہ سربراہ پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے کی۔ ہر سال کی طرح مختلف ممالک کی جانب سے کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کئے گئے۔ تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کو سانتاکلاز بنایاگیا۔ ہاتھیوں نے اسکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More