اسلام آباد: بھارت میں زیرحراست پاکستانی خاتون سمیرا کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہریت تصدیق کے ساتھ ہی سمیرا کو نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سفری دستاویز جاری کرے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سمیرا کو پاکستانی شہریت نامہ نادرا کے ذریعے اسکے خاندان کی تصدیق کے بعدجاری کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے شہریت تصدیق نامہ کا مراسلہ آج وزارت خارجہ کو بھیج دیا ہے۔ شہریت تصدیق کے ساتھ ہی سمیرا کو نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سفری دستاویز جاری کرے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سفری دستاویز جاری ہونےکے بعد سمیرا نامی پاکستانی شہری وطن واپس آ سکیں گی ۔سمیرا کے ساتھ اسکی چار سالہ بیٹی بھی پاکستان واپس آسکے گی۔