Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی زیرصدارت کلائمنٹ چینج کمیٹی اجلاس

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لیے دریا زندگی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ دریاؤں کو آلودگی سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کلائمنٹ چینج کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں پنجاب، پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، معاون خصوصی ملک امین اسلم، ورلڈ بینک حکام اور اقوام متحدہ کے نمائندے شریک ہوئے۔ملک امین اسلام نے گلاسکو کاپ ٹوئنٹی سِکس کانفرنس پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی پر مربوط حکمت عملی پر مبنی جامع پلان بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے دریاؤں کو بچانے کے لیے حکمت عملی بنا کر معاون خصوصی ملک امین اسلم کو 4 ماہ میں مکمل پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا کے لیے دریا زندگی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ دریاؤں کو آلودگی سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ پاکستان کا اہم مسئلہ ہے مگر افسوس اس پر سابقہ حکومتوں نےتوجہ نہ دی۔

اجلاس میں ورلڈ بینک کی پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔ ورلڈ بینک حکام کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی شعبے میں پاکستان کو آسان شرائط پرایک ارب ڈالرز کا قرض دیا جاسکتا ہے۔ورلڈ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی کلائمٹ چینج حکمت عملی متاثر کن ہے۔

Related posts

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بیس اعشاریہ صفرآٹھ فیصد کی سطح عبور کرگئی

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے

Hassam alam

رانا ثنااللہ کا سعودی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment