وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز ریسکیو میں استعمال نہیں ہو سکتے، بیرسٹر محمد علی سیف

خیبر پختونخوا معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے زیر استعمال دونوں ہیلی کاپٹر سفر کے لیئے ہیں ریسکیو میں استعمال نہیں ہو سکتے البتہ ان میں خوراک پہنچائی جا سکتی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے خیبرپختونخوا میں سیلاب کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی۔ اپریل اور مئی میں ہی ممکنہ سیلاب کے لیئے اقدامات کر لیئے گئے تھے لیکن نقصانات ہماری توقعات سے زیادہ ہوئے۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے زیر استعمال دونوں ہیلی کاپٹرز سفر کے لیئے ہیں ریسکیو میں استعمال نہیں کیئے جا سکتے البتہ خوراک پہنچا سکتے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف خیبرپختونخوا میں بھی آکر سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیں، سندھ کی مالی معاونت کی گئی ہے، وزیر اعظم خیبرپختونخوا پر بھی نظر کرم کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More