Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

یوم عاشورہ پر وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

یوم عاشورہ کے موقع پر سیاسی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ کی شہادت تاریخ اسلام کا المناک ترین باب ہے۔حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور حق کے لیئے جان دینے کا عزم قیامت تک مظلوموں کو حوصلہ دیتا رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی تاریخ عالم کا درخشاں باب ہے۔ شہدائے کربلاکی عظیم قربانی رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ عطاکرتی رہیں گی۔ شہدائے کربلاکی لازوال قربانیاں سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ یومِ عاشور ہمیں حق کی راہ میں عزیز ترین رشتوں اور اعلیٰ ترین عہدوں کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید سے ٹکر اقتدار اور تخت و تاج کے لیے نہیں لی تھی۔

یوم عاشور پر سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور امام حسینؓ کی لازوال قربانی اور شہادت کا دن ہے۔ نواسہ رسول ﷺ کی شہادت تاریخ اسلام کا المناک ترین باب ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کربلا میں امام حسینؓ اور انکے رفقا نے صداقت، جرأت اور شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔ شہدائے کربلا کا فلسفہ حق کی سربلندی اور باطل کی سرکوبی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنا ہے۔

Related posts

پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست

Rauf ansari

فیصل آباد جلسہ رانا ثناءاللہ کی سیاست کا جنازہ نکال دے گا، فیاض چوہان

Rauf ansari

خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161رنز

Hassaan Akif

Leave a Comment