لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مری سمیت پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات پرسیاحوں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے قطر سے صوبائی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری سمیت پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات پرسیاحوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ سیاحتی مقامات پر اوورچارجنگ کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ انتظامیہ اوورچارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائے۔