Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان گھبرائیں نہیں وصیت پبلک کردیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمران خان کے جان سے مارنے کی سازش کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گھبرائیں نہیں وصیت پبلک کردیں۔،

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو سندھ میں کسی سے خطرہ ہے تو بتائیں ،قانونی کارروائی کریں گے، اگر وہ خطرہ غلط ثابت ہوا تو عمران خان پر کارروائی ہوگی، دو دن قبل عمران خان نے کہا اس نے سب کے نمبر بلاک کردیے، اپنی وصیت لکھ دی، عمران خان اب گھبرا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ الیکشن کے دوران اسلحہ لے کر پھر تے رہے، پولیس نےمقدمہ کر کے انہیں گرفتار کیا، جب گرفتار ہوئے ان کو پیٹ کا درد ہوا، پیٹ کے درد کی وجہ سے ان کو اسپتال بھیجا، وہاں ڈرامہ کرتا رہا، اور سالگرہ مناتا رہا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں کہا تھا چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے، یہ زرداری صاحب کی بصیرت تھی لیکن اس وقت عمران نیازی سب کو ختم کرکے صرف خود رہنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ڈولپمنٹ وفاق اور سندھ حکومت مل کر کر سکتی ہیں، سندھ کی ترقی کیلئے جتنی حمایت ملے گی وہ صوبے کیلئے اچھا ہوگا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ھوالے سے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ بلدیاتی قانون میں ترمیم کے حوالے سے معاہدہ ہوا تھا، لیکن ایم کیو ایم کو حکومت سندھ میں شامل کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اگر وہ آنا چاہیں تو میں انہیں خوش آمدید کہوں گا۔

Related posts

اطہر متین قتل کیس،تین چشم دید گواہوں نے ملزم کو شناخت کرلیا

ibrahim ibrahim

وزیرخزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا

Hassam alam

عمران خان سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے اپنی سیاست بچانے میں لگے ہیں، شیری رحمان

Nehal qavi

Leave a Comment