کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 3 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایس ایس جی سی کے مطابق تمام سی این جی اسٹیشنز جمعہ صبح 8 بجے سے پیرصبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی استعمال کنندہ بھی بند رہیں گے۔