سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز تین روز کے لیئے بند رہیں گے۔ جمعہ 9 ستمبر صبح 8 بجے سے آئندہ 72 گھنٹوں کے لیئے بند رہیں گے۔
ایس ایس جی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سی این جی اسٹیشنز جمعہ 9 ستمبر صبح 8 بجے سے پیر 12 ستمبر صبح 8 بجے تک کے لیئے بند رہیں گے۔
جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو اتوار 11 ستمبر صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں کے لیئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔ گیس کی بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے کیا گیا ہے۔