Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہیں ہیوی انڈسٹریز کی صلاحیت اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا، انہیں ٹینکوں کے ریموٹ ویپن سسٹم اور آرٹلری گن بیرلزپر بھی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو مختلف یونٹس کی ماڈرنائزیشن کے بارےمیں بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں۔  دفاعی پیداوارمیں خودانحصاری کسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے۔

Related posts

بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات

Hassaan Akif

پیپلز پارٹی کےعوامی مارچ کا دوسرا پڑاؤحیدرآباد میں ہوگا

Zaib Ullah Khan

پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

Nehal qavi

Leave a Comment