Urdu
پاکستان تازہ ترین

ملک میں کورونا کی شدت میں کمی،چھ افراد کا انتقال

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی شدت میں کمی، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مزید دو سو سولہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چھ افراد کا انتقال ہوا۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 92 ہوگئی۔

ویکسینیشن کے عمل میں تیزی۔119,436,714 افراد کی ویکسینیشن کے بعد کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے لگی۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 33 ہزار 435 افراد کے ٹیسٹ کیے گیے جن میں سے دوسو سولہ کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 965، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 250، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 190، بلوچستان میں 33 ہزار 408، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 401، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 364 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 514 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

کورونا سے ہلاکتوں میں جہاں کمی واقع ہوئی ہے وہی اب بھی ایک ہزار 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ایک روز میں چھ افراد کا انتقال ہوا۔ ہلاک ہونے ہونے چھ افراد میں سے دو وینٹی لیٹرز پرزیر علاج تھے۔ ملتان بیس، پشاور انیس، اسلام آباد گیارہ جبکہ سرگودھا میں نو فیصد مریض اب بھی وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں ۔

ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 618 ہوگئی۔ وہی صحتابی کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اب تک 12 لاکھ 28 ہزار 848 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ چوبیس گھںٹوں کے دوران تین سو پچھتر افراد نے اس مہلک وبا سے چھٹکارا پایا ۔

Related posts

خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

Hassam alam

نوازشریف کی بیماری دھوکہ تھا،فواد چودھری

ibrahim ibrahim

نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا اجرا روکنے کی درخواست خارج

ibrahim ibrahim

Leave a Comment