Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لاکھوں ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصولی کررہے ہیں، شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے کا دور گزر گیا اب ٹیکنالوجی کی مدد سے لاکھوں ٹیکس نادہندہ افراد سے ٹیکس وصولی شروع کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں قومی سیلز ٹیکس ریٹرنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس کلچر کو تبدیل کریں گے۔ ٹیکس نادہندہ افراد کی شناخت ہو گئی اب لوگ خود ہی اپنی ذمہ داری پوری کریں ورنہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس نادہندہ کو اس کا ٹیکس گوشوارہ پہنچا دیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا ہم پیسے خورد بردکرنے والے نہیں ہیں۔لوگوں نے خود اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو انکے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ تقریب میں خطاب سے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ جنوری سے قومی سیلز ٹیکس ریٹرنز کا نظام شروع کیا جارہا ہے ٹیکس دہندہ ماہانہ ایک ہی جگہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرے گا تمام ٹرانزیکشن کو ایچ ایس کوڈ کے زریعے رجسٹر کیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نئے نظام سے ٹیکس دہندہ کو سات ٹیکس اداروں سے الگ الگ ڈیل کرنے کی بجائے ایک ہی جگہ ریٹرن فائل کرنا ہو گی جس سے کاروبار میں آسانی پیدا ہو گی۔

Related posts

امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر عمران خان کو سزا دی،روسی وزارت خارجہ

ibrahim ibrahim

کراچی کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

ibrahim ibrahim

سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہو رہا ہے، مشیر داخلہ بلوچستان

Hassaan Akif

Leave a Comment