Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں مسلح افراد کی موجودگی پر کمیٹی قائم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدرات وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر نوٹس لے لیا گیا۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں مسلح افراد کی موجودگی پر وفاقی حکومت نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی مستقبل کی حکمت عملی اور قانونی لائحہ عمل طے کرکے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔

کابینہ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی تھی کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہونا چاہئے۔وزیر داخلہ نے اجلاس کو باور کرایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ مولانا اسعد محمود نے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر قوم کو مبارکباد دی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

وفاقی کابینہ نے عمران خان کی جانب سے پچیس مئی کے مارچ کے اعلان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پاس اسلحہ کی موجودگی کا نوٹس لیا اور تشویش کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

کمیٹی عمران خان کے لانگ مارچ میں مسلح افراد کی موجودگی کے اعتراف اور وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے وفاق مخالف بیانات کا جائزہ لے گی ،کمیٹی مستقبل کی حکمت عملی اور قانونی لائحہ عمل طے کرکے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔


وزیرداخلہ نے کابینہ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے کے پی ہاؤس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا۔ یہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ واضح طور پر ریاست پر حملے کی کوشش تھی۔

Related posts

علی پور میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد ہلاک

Nehal qavi

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی نماز جنازہ ادا

Hassam alam

عمران خان کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ آمد

Hassam alam

Leave a Comment