Urdu
تازہ ترین کھیل

کامن ویلتھ گیمزریسلنگ: پاکستان کے مزید دو میڈلز

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے پہلوانوں نے مزیددوتمغے جیت لیے۔ ریسلنگ میں شریک پاکستان کے چھ ریسلرنے پانچ میڈلزحاصل کیے۔ جن میں تین سلور اور دوبرانز میڈلزشامل ہیں۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان پہلوانوں نے دھاک بٹھا دی۔ گیمز میں شریک چھ پہلوانوں نے پانچ تمغے حاصل کر لیے۔ پاکستان کے انورزمان اور انعام بٹ نے فائنل تک رسائی حاصل کی اور سلور میڈل اپنے نام کیے۔ عنایت اللہ نے برانز میڈل جیتا۔

ہفتے کو ستاون کے جی کیٹیگری میں ریسلر علی اسد نےکوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو چت کر کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے صرف چون سیکنڈ میں حریف کو قابوکیا۔ چوہتر کے جی کیٹیگری میں بیس سالہ شریف طاہر نے اپنے پہلے ہی بین الاقوامی ایونٹ سلور میڈل جیت لیا۔ فائنل میں شریف طاہر بھارت کے نوین سے نہ جیت سکے۔

پاکستان کے پہلوانوں نے تین سلور اور دوکانسی کے تمغے حاصل کیے۔ ویٹ لفٹنگ میں نوح دستگیرنے گولڈ اورجوڈو میں شاہ حسین شاہ نے کانسی کاتمغہ جیتا۔ پاکستان نے مجموعی طور پرایک گولڈ، تین سلور اورتین برانز سمیت سات میڈلز حاصل کیے۔

Related posts

کراچی:سولجر بازار کے قریب فائرنگ،2 افراد جاں بحق

ibrahim ibrahim

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان کل مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

Hassam alam

Leave a Comment