Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام میں شدت آگئی ہے، پاکستان نے بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دو کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں گزشتہ روز دوکشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو متنازعہ مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل میں اضافہ کر دیا ہے،گزشتہ چار دنوں نو کشمیریوں کی شہادت انتہائی قابل مذمت ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے اب تک 609 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے مظاہروں میں شہید کیا ہے۔عالمی برادری مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

Related posts

پاکستان میں کوئی عیسائی دہشتگرد نہیں ہے، وفاقی وزیرداخلہ

Rauf ansari

سیلاب متاثرین کی مدد اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے، وزیراعظم

Hassam alam

خواتین کو ووٹنگ سے روکنے پر قانونی کارروائی کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment