Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عدم اعتماد سے عمران خان پر اعتماد میں اضافہ ہوا، فرخ حبیب

اسلام آباد :وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جتنی مرضی عدم اعتماد لیکر آئیں۔ عمران خان پر اعتماد میں اضافہ ہونے جارہا ہے۔پی ٹی آئی کے لئے کھودے گئے گڑھے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی خود گرے گی۔

تحریک انصاف کے اوورسیز کنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ زرداری،بلاول،اور مریم صفدر آکر اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ اوورسیز کنوونشن میں فارن فنڈنگ والے بیٹھے ہیں۔ ہم اپنے لیڈر کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں۔عمران خان کے ڈر سے ڈاکوؤں ٹولہ اکٹھا ہوگیا ہے۔ان کو منی لانڈرنگ،جائیدادیں بنانا اوربیرون ملک علاج، لوٹ مار کر کے مفرور ہونا پسند ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا۔پاور آف اٹارٹی، وراثنی سرٹیفکیٹ میں آسانی پیدا کی گئی۔ جب سے عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بیرون ملک پاکستانیوں کو مزید عزت سے دیکھا جارہا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ اپوزیشن جتنی مرضی عدم اعتماد کی تحریکیں لے آئے عمران خان پر اعتمادبڑھنے جارہا ہے۔

اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی۔ کپتان آپ سے عہد نبھائے گا۔ عمران خان بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے چکا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے وزیراعظم کی آواز میں آواز ملائی۔ پاکستان میں آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔

بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے ضمیر خریدے اور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ آرٹیکل 63 اے کو ضمیروں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے دستور میں شامل کیا گیا۔پہلے مودی کو شادیوں میں بلوا کر ساڑھیوں کے تحفے پیش کیے جاتے تھے۔آج مودی کو حماقت سے اجتناب کرنے کی تنبیہ اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے۔

Related posts

مسلم لیگ نون کا اجلاس، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

Rauf ansari

مرتضیٰ وہاب کو سپریم کورٹ میں غصہ مہنگا پڑگیا

ibrahim ibrahim

مریم اورنگزیب نے حکومت اور پی ٹی آئی معاہدے کی خبر بے بنیاد قرار دیدی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment