Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف سے کماندڑ کانگو آرمی کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کانگو کی آرمی کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کانگو آرمی کے کمانڈر کے درمیان ملاقات میں باہمی تعاون اور تربیتی امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج اقوام متحدہ کی چھتری تلے فروغ امن میں کردار کے لیے پرعزم ہے ۔پاکستان نے امن کیلئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کانگو کو ایک اہم ملک تصور کرتا ہے اور خطے میں امن کے لیے کانگو کی کوششیں بھی گراں قدر ہیں۔کانگو کے کمانڈر نے امن مشن کے لیے مسلح افواج کی خدمات کوسراہا۔دونوں افواج کے مابین مختلف امور پر تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Related posts

شہباز گل کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع

Rauf ansari

شہباز شریف نے ملک میں کھاد اسمگل اور بلیک میں فروخت ہونے کا دعویٰ کردیا

Hassaan Akif

سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیر اعظم کی دنیا بھر کے ممالک سے مدد کی اپیل

Hassam alam

Leave a Comment