Urdu
تازہ ترین دنیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج میں حجاب پر تنازع

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج میں حجاب پر تنازع جاری ہے۔ پرنسپل نے مسلم لڑکیوں کو داخل ہونے سے منع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ادیپی میں سرکاری گرلز کالج انتظامیہ اور مسلمان لڑکیوں کے درمیان حجاب پر تنازع جاری ہے۔ چند ہفتے کالج پرنسپل نے با حجاب لڑکیوں کو کالج داخل ہونے کی اجازت نہیں د ی تاہم لڑکیوں نے حجاب اتارنے سے انکار کردیا۔ مسلمان لڑکیاں احتجاجا سیڑھیوں بیٹھ جاتی ہیں۔

گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کی پرنسپل مسلمان لڑکیوں کے والدین کی میٹنگ کیلئے بلایاہے۔ دوسری جانب مسلم خواتین کی تنظیم گرلز اسلامک آرگنائزیشن اور طلبہ تنظیم کیمپس فورٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) نے کالج انتظامیہ کے اقدام کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے مذکورہ خواتین کو کلاسز رومز میں آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

حصص بازار میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی کا رجحان

Rauf ansari

حکومت نے تمام پارلیمانی روایات کو پاؤں تلے روند دیا، شہباز شریف

Hassaan Akif

لانگ مارچ کے دوران مجھے دھمکیاں دی گئی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment