Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملکی بقا کیلئے حکومت اورفوج کے درمیان تعاون لازم ہے، شجاعت حسین

لاہور: سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آج کل سیاست اور فوج موضوع بحث بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ فوج کا سیاست میں کردار ہونا چاہئے یا نہیں۔

مسلم لیگ قاف کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نےاپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہنگامی صورتحال ہو تو ملکی سلامتی اور بقا کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان تعاون لازم ہے۔فوج اور حکومت باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کااپنےسیاسی مقاصدکےحصول کیلئے دفاعی اخراجات کوجواز بنا کر اپنی سیاست چمکانے اور تالیاں بھجواناغیرذمہ دارانہ رویہ قراردیاجانا چاہیے۔ایسے افراد قومی مفادات کو مد نظر رکھنے کےبجائے جلسوں میں تالیاں بھجوانے اور نعرے لگوانے کیلئےملک دشمن قوتوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ جہاں تک سیاسی حکومت کےفرائض کا تعلق ہے اسے چاہیے کہ وہ ملکی سلامتی اور بقا کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔

Related posts

ایف آئی اے نے رواں سال غیر قانونی کرنسی کے335مقدمات درج کیے

Rauf ansari

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: 12 اضلاع میں دوبارہ پولنگ کا اعلان

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment