Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا کی صورتحال بہتر، شرح دو فیصد پر آگئی

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے انیس افراد جاں بحق ہوگئے۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 11 ہزار 754 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 35 ہزار281 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 768 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 68 ہزار 928 ، پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار012 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 386 اور بلوچستان میں 35 ہزار 357 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 496 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار531 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 044 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وبا میں مبتلا 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 237 ہوگئی۔

Related posts

واٹس ایپ کا مزید نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

Hassam alam

انڈونیشیا میں7 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

Hassam alam

اسٹریٹ کرائمزبالکل برداشت نہیں کیاجائےگا، مراد علی شاہ

Rauf ansari

Leave a Comment