Urdu

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی شدت میں کمی، 11 افراد جان سے گئے، 515 نئے مریض رپورٹ، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 673 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 148 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 515 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71ہزار205، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار427، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار688، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار063، بلوچستان میں 33 ہزار280، آزاد کشمیر میں 34 ہزار491 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار392 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28507ہو گئی جبکہ گزشتہ روز گیارہ افراد انتقال کر گئے۔ کووڈ کے فعال کیسز کی تعداد 22741 ہےجن میں سے1229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب مجموعی کیسز 12 لاکھ 75ہزار 673 تک جا پہنچی،24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1024 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 24 ہزار 425 ہو گئی ہے۔

Related posts

سندھ حکومت نے اومیکرون کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردی

Hassaan Akif

صحافی محسن بیگ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Rauf ansari

سونے کی قیمت میں 850 روپے کی کمی ریکارڈ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment