Urdu
پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے لگے،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 1293 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، متاثرہ افراد کی تعداد تیرہ لاکھ سےتجاوز کرگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔کورونا کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی جو تقریباً 3 ماہ بعد ملک میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار985، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 614، پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 676، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار093، بلوچستان میں 33 ہزار 655، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 689 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق عالمی وبا سے مزید چھ افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 961 ہو گئی ہے۔ 609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 239 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مہلک وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 12 لاکھ 58086 ہو گئی ہے۔

Related posts

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذمہ داران کو سپریم کورٹ طلب کرے، پی پی

Rauf ansari

عمران خان نے ملکی معیشت کو ڈوبا دیا ہے، مولانا فضل الرحمان

Hassaan Akif

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف

Rauf ansari

Leave a Comment