Urdu
Uncategorized

کورونا کےایک ہزار 345 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، عالمی وبا کے سبب ایک شخص انتقال کر گیا جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 345 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہوگئی۔

دوسری جانب دنیا میں بھر میں کورونا سے 6ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہوئیں۔ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے25لاکھ 72 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کیسزمیں ایک بار پھرتیزی سے اضافہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے چھیالیس ہزار پانچ سو سنتیس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1345 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔۔۔۔ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔

پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 82، سندھ میں 4 لاکھ 85 ہزار 782، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 673، بلوچستان میں 33 ہزار 657، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 167 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 696 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 962 ہوگئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 246 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 58332 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب دنیا میں بھر میں کورونا سے 6ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہوئیں۔ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے25لاکھ 72 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکا میں کورونا کے8 لاکھ 49 ہزار ،بھارت میں ایک لاکھ 41ہزار ،ارجنٹائن میں ایک لاکھ 8ہزار، جرمنی میں 59ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسپین میں ایک لاکھ ، ترکی میں 60ہزار برازیل میں 54 ہزار ،اٹلی میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار ،فرانس میں 3لاکھ 28ہزار برطانیہ میں ایک لاکھ 78ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

Related posts

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ibrahim ibrahim

سندھ کابینہ کا اجلاس، نو مختلف منصوبوں کیلئے اٹھاون بلین روپے کی منظوری دے دی گئی

Hassaan Akif

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 15افراد جاں بحق، تعداد 164 ہوگئی

Hassam alam

Leave a Comment