کورونا وائرس سے مزید نو مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید نو مریض انتقال کرگئے۔این سی او سی مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کی تعداد تیس ہزار دو سو اکیاسی ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے انتیس ہزار دو سو سولہ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 378 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔اسطرح کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.29 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کووڈ میں مبتلا سے مزید نو مریض انتقال کرگئے ۔ جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار281 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 778 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More