Urdu
پاکستان تازہ ترین

کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.52 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر دم توڑ گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم مزید ایک سو اکتالیس مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 234 ہوگئی ہے

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 141 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 234 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 650 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.52 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 280 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 13 کروڑ 33 لاکھ 53 ہزار 828 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 11 کروڑ 92 لاکھ 72 ہزار 347 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Related posts

سینئر سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ibrahim ibrahim

منی لانڈرنگ کیس:مونس الہیٰ کی عبوری ضمانت میں توسیع

ibrahim ibrahim

ہماری آزادی اور امن شہدا کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

Nehal qavi

Leave a Comment