Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد پر آگئی

اسلام آباد: کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد پر آگئی۔ ایک دن میں 9 افراد جاں بحق اور 449 کیسز رپورٹ ہوئے‌‌۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41ہزار709کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چار سو انچاس کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.07 فیصد رہی۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعدادچار لاکھ 71 ہزار 963، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 176 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 643 اور بلوچستان میں 33 ہزار 338 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 151، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو افراد جاں بحق ہوئے۔ انتقال کر جانے والے دو مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 547 ہوگئی۔ کووڈ سے متاثرہ ایک ہزار 235 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 517 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 880 ہو گئی ہے۔

Related posts

یوم عاشورہ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات

Nehal qavi

حصص بازار میں منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 281 پوائنٹس کی کمی

Rauf ansari

سونے کی فی تولہ قیمت میں450 روپے کی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment