کورونا مثبت کیسز کی شرح2.07 فیصد ریکارڈ ،چھ افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا کی شدت میں کمی , چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ صفر سات فیصد ریکارڈ ,چھ افراد جاں بحق ۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 150 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 36 ہزار 579 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 758 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.07 فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 70 ہزار688 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 128 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار503 اور بلوچستان میں 35 ہزار 399 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 700 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 592 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 140 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا چھ افراد جانبر نہ ہو سکے ۔جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 287 ہوگئی۔پنجاب میں 13 ہزار 535، سندھ میں 8 ہزار 85، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 291، اسلام آباد میں ایک ہزار 19، بلوچستان میں 377، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 789 مریض اب تک انتقال کرچکے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More