Urdu
Uncategorized

کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

اسلام آباد: ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو پچاس کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دس متاثرہ افراد کا انتقال ہوا۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران46ہزار697کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے تین سو پچاس افراد کا انتقال ہوا۔ اسطرح مثبت کیسز کی شرح 0.74فیصد رہی۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 77ہزار 299 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 682 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 514 اور بلوچستان میں 33 ہزار519 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 022 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 422 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار595 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سات سو اکہتر افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں جو کہ کووڈ وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں میں دس مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 803 ہوگئیں۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 053 تک پہنچ گئی ہے۔ جن میں سے 12 لاکھ 49 ہزار 421 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Related posts

کورونا کےایک ہزار 345 نئے کیسز رپورٹ

ibrahim ibrahim

قومی اسمبلی اجلاس میں ضمنی مالیاتی بل پر اپوزیشن کی ترامیم مسترد

Rauf ansari

نو ہزار پانچ سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Rauf ansari

Leave a Comment