Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا وائرس سے انتالیس افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے انتالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ تین ہزار چار سو اٹھانوے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا سے انتالیس مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار 663 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ ملک کے مخلتف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 58 ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 3 ہزار 498 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 6.02 فیصد رہی۔

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی ہے جن میں سے 13 لاکھ 65 ہزار 518 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5761 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 55 ہزار 920 ، پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار820 اور بلوچستان میں 34 ہزار 986 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار074 اور آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Related posts

ملک بھر سیلابی ریلوں کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 119 افراد جاں بحق

Nehal qavi

نسلہ ٹاور کی 5 منزلوں کو جزوی طور منہدم کر دیا گیا

Rauf ansari

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو شکست، ٹی 20 سیریز شاہینوں کے نام

Rauf ansari

Leave a Comment