Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا کی یومیہ شرح ایک فیصد پر آگئی

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ایک روز میں 600سے زائد کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 17 ہزار 512 ہوگئی۔

کورونا کی یومیہ شرح ایک فیصد پر آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 39 ہزار540 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 723 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 71 ہزار 268 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 426 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار857 اور بلوچستان میں 35 ہزار 427 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار767 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 608 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 159 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا ، 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ کورڈ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 298 ہوگئی ہے ۔

Related posts

طاقتور افراد قانون سے بالاتر ہو چکے ہیں، قمر زمان کائرہ

Hassaan Akif

سپریم کورٹ نے سندھ میں کم از کم 25 ہزار اجرت کیخلاف حکم امتناع دیدیا

Hassaan Akif

غلط بٹن دبانے پر خاتون ارب پتی بن گئی

Hassam alam

Leave a Comment