Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: کورونا کیسز میں کمی، ایک روز میں 391 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نو افراد کا انتقال، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 142 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 38 ہزار 524 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 391 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.01 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 9 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28584 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 79 ہزار 142 تک جا پہنچی جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23330 ہے جن میں سے 1158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 322 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

Related posts

حکومت نے کل عوام کو 350 ارب کا ٹیکہ لگایا، سینیٹرعبد الغفورحیدری

Rauf ansari

این اے 133کے ضمنی انتخاب میں 2 روز باقی رہ گئے

ibrahim ibrahim

جی پی ایس کی غلطی نے بھاری بھر کم ٹرک 350 فُٹ اونچائی پر لٹکا دیا

Rauf ansari

Leave a Comment