Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورونا مزید13 جاں بحق ، اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 690 ہوگئی

اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید تیرہ افراد جاں بحق جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 690 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 223 تک پہنچ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تیرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔مرنے والے چھ افراد وینٹی لیٹرز پر زیر علاج تھے ۔ ملک کے چار شہر جن میں ملتان میں 28 ، پشاور میں 19 ، لاہور میں 11 جبکہ اسلام آباد میں دس فیصد مریض اب بھی تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 240 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 363 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.88 فیصد رہی۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 722 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 714، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار774 اور بلوچستان میں 33 ہزار458 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار554 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار540 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Related posts

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر226روپے سے تجاوز کرگیا

ibrahim ibrahim

ملک میں سیلاب سے تباہی، سیکڑوں ہلاکتیں، فصلیں تباہ، بستیاں اجڑ گئیں

Hassam alam

گلگت بلتستان، بلوچستان اور اندرون سندھ ترقی میں پیچھے رہ گئے

Hassam alam

Leave a Comment