Urdu
پاکستان تازہ ترین

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تیز،شرح 7.36 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تیز، پانچ ماہ بعد مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد ریکارڈ،کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہوگئی۔

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ تین چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 449 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔اس سے قبل 16 اگست 2021 کو ملک میں کورونا کے 3221 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے، اس روز پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.26 اور اموات 95 تھیں۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید سات افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ سات میں سے دو افراد وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے۔اب بھی 675 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اسلام آباد میں سولہ ،پشاور دس ،لاہور نو جبکہ سات فیصد افراد اب بھی وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں ۔

Related posts

چینی قونصل جنرل کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Hassaan Akif

کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والے عمران نیازی نے سب سے زیادہ کرپشن کی ہے، شازیہ مری

Hassaan Akif

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment