Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا : گزشتہ روز 493 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر میں کمی ، گزشتہ روز چار سو ترنوے مثبت کیسز رپورٹ جبکہ چار افراد کا انتقال ہوا ۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار120ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 34 ہزار698کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 493 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسطرح مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا چار افراد جان کی بازی ہار گئے جس ے بعد ہلاکتوں کی تعداد تیس ہزار تین سو سترہ ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سترہ ہزار پانچ سو سترہ ہے جن میں سے 567 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ملک میں پندرہ لاکھ بیس ہزار ایک سو بیس افراد متاثر ہوئے ، جن میں سے چودہ لاکھ بہتر ہزار دو سو اکانوے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار555، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 357، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 45، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 878، بلوچستان میں 35 ہزار447، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 190اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 648 ہو گئی ہے۔

Related posts

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب ہوگا، طاہر اشرفی

Rauf ansari

وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے اور دیگر اشیاء پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

Rauf ansari

وزیر اعظم نے کل نون لیگ کا اہم اجلاس طلب کرلیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment