Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا سے ملک میں دس افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں دس افراد کا انتقال ہوا جبکہ دوسو ستر کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 362 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 32 ہزار 006 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 270 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار293، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار276، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار68،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار383، بلوچستان میں 33 ہزار422، آزاد کشمیر میں 34 ہزار517 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار403 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دس اموات ہوءیں ۔۔۔ ہلاک ہونے والے دس افراد میں سے تین افراد وینٹی لیٹرز پر زیرعلاج تھے۔ اب بھی 1085 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ چار شہروں ملتان چوبیس، پشاور اکیس،اسلام آباد چودہ جبکہ لاہور میں بارہ فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد ریکارڈ ہوئی وہی صحت یابی کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ اب تک 12 لاکھ 29 ہزار 347 مریض صحتیاب ہوچکے۔ایک روز میں چارسو ننانوے افراد نے کورونا سے چھٹکارا پایا ۔

Related posts

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ازبکستان پہنچ گئے

Rauf ansari

غیرملکی کرنسی اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حوالے سے منفی خبروں کی تردید

Rauf ansari

اگر آج ووٹنگ نہ کرائی گئی تو پھر دیکھیں گے، شہباز شریف

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment