Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا کی شرح بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد تک پہنچ گئی جب کہ دس افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔

کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیلنے لگی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 253 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5034 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح کراچی میں 38.79 فیصد ہے۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی کورونا کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 12.87 فیصد اور گوجرانوالہ میں 15 فیصد تک پہنچ گئی۔

عالمی وبا سے مزیددس افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہو گئی ہے۔ملک میں اس وقت 800 سے زیادہ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ جو کہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہے

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 703، خیبرپختونخوا 5 ہزار 963، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

بجلی مزید 7 روپے 90 پیسے مہنگی

ibrahim ibrahim

کمراٹ میں پھنسے 22افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا،آئی ایس پی آر

Hassam alam

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، اہم امور پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment