Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا کیسز میں کمی، 33 افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا کیسز میں مسلسل کمی , گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار چار سو کیسز رپورٹ جبکہ تنتیس افراد جاں بحق ہو گئے۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد چودہ لاکھ چھیانوے ہزار چھ سو ترنوے ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار597، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 13ہزار762، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 820، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار613، بلوچستان میں 35 ہزار 187، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 429اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 285 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 33 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 950 ہوگئی۔ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 14 سو 96 مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693 ہوگئی جن میں سےصحت یاب مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 96 ہزار 218 ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز تین ہزار نو افراد نے کورونا سے چھٹکارا پایا ۔

کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ، ملک میں اب تک 12 کروڑ 20 لاکھ 46 ہزار 24 افراد کو ویکسین کی سنگل ڈوز جبکہ 9 کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار 444 افراد کو ویکسین کی مکمل ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Related posts

وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

Hassam alam

شوکت ترین کی کال سے واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں

Hassam alam

وزیراعظم شہباز شریف نے میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment