Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی،مزید سات افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، مزید سات افراد جاں بحق جبکہ ایک سو ترایسی مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں پندرہ لاکھ بیس ہزار آٹھ سو سترہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 28 ہزار544 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 183 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے متاثر 525 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز وبا نے سات افراد کی زندگیوں کو نگل لیا ۔ جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد تیس ہزار تین سو چھبیس ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سولہ ہزار آٹھ سو پچھتر ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بیس ہزار آٹھ سو سترہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ تہتر ہزار چھ سو سولہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 868 ہے، پنجاب 5 لاکھ 4 ہزار 219، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 503 جبکہ بلوچستان میں 35 ہزار 454 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 910، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 657 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 206 ہو گئی ہے۔

Related posts

کیمرون میں فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، 8 افراد ہلاک

Hassam alam

شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Hassam alam

عوام کو بجلی کے جھٹکے مارنے کی تیاری، فی یونٹ 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ متوقع

Rauf ansari

Leave a Comment